کاروار:21؍اگست (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں اتوار کو 33لوگوں کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 54364تک جا پہنچی ہے۔ اسپتال میں 87، ہوم آئسولیشن میں 260سمیت کل 347معاملات اکٹیو ہیں۔
کاروار میں 4،انکولہ میں 3،کمٹہ میں 14،ہوناور میں 3،بھٹکل میں 5، سرسی میں 2، سداپور میں 2لوگ کورونا پوزیٹیو پائے گئےہیں۔ اسی طرح کاروار میں 13،انکولہ میں 11، کمٹہ میں 6،ہوناور میں 15،بھٹکل میں 6،سرسی میں 3اور ہلیال میں 1سمیت کل 55لوگ کورونا سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں۔ اور ابھی تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 755ہوگئی ہے۔